• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد شریف نے موت سے5 روز قبل اہلیہ کو کیا ویڈیو پیغام دیا؟

ارشد شریف، فائل فوٹو
ارشد شریف، فائل فوٹو 

سینئر صحافی ارشد شریف نے موت سے 5 روز قبل اپنی اہلیہ جویریہ صدیقی کو ایک ویڈیو بھیجی تھی۔

 ارشد شریف  کی اہلیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ارشد شریف نے مجھے 18 اکتوبر کو بھیجی تھی‘۔


اس معنی خیز ویڈیو میں ایک لڑکے کو ٹیڈی بیئر سے باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 لڑکا ٹیڈی سے کہتا ہے کہ’اگر کبھی ایسا دن آئے کہ ہم دونوں ساتھ نہ رہیں تو تمہیں ایک بات لازمی یاد رکھنی ہے‘۔

لڑکے کی اس بات پر ٹیڈی پوچھتا ہے کہ’اور وہ کیا بات ہے جو یاد رکھنی ہے؟‘

جس پر لڑکا ٹیڈی سے کہتا ہے کہ’جتنا تم خود کو سمجھتے ہو اس سے بھی زیادہ بہادر ہو، جتنا تم نظر آتے ہو اس سے کہیں زیادہ مضبوط ہو اور جتنا تم سوچتے ہو اس سے بھی زیادہ ذہین ہو‘۔

لڑکے نے مزید کہا کہ ’لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم کبھی الگ ہو بھی جائیں تو بھی میں ہمیشہ تمہارے ساتھ رہوں گا‘۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو 23 اکتوبر کو کینیا میں قتل کیا گیا۔

خاص رپورٹ سے مزید