• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئرلینڈ خواتین آج پہلے ون ڈے کیلئے لاہور میں مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور آئر لینڈ کی خواتین کے درمیان پہلا ون ڈے انٹر نیشنل جمعے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان بسمعہ معروف نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہماری میچ فیس بڑھے، 8سالوں سے تو ہماری میچ فیس نہیں بڑھی۔ ایشیا کپ سے ہمارا مومنٹم اچھا بنا ہوا ہے اسی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔فاطمہ ثنا کے آنے سے کمبی نیشن بہتر ہو گیا ہے۔ ہمارے پاس ہارڈ ہٹنگ بیٹرز کی کمی ہے، طوبیٰ حسن کو مس کریںگے۔ دریں اثناکرکٹ آئر لینڈ کا کہنا ہے کہ اعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والے واقعہ سے آگاہ ہیں، یہ واقعہ لاہور سے تقریباً 150کلومیٹر دور پیش آیا، ویمن اسکواڈ کو تمام صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ اس متعلق پی سی بی چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے آئرش ہم منصب ویرن ڈیوٹرم سے بات کی ہے اور بتایا کہ واقعہ کے بعد تھریٹ لیول میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

اسپورٹس سے مزید