لندن(صباح نیوز) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈا سمتھ نے کہا ۜہے کہ اللہ کا شکر ہے عمران خان بالکل ٹھیک ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں جمائما گولڈا سمتھ نے لکھا کہ ان خبروں سے ہم خوفزدہ ہیں۔ اللہ کا شکر ہے عمران خان بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کے بیٹوں کی طرف سے لانگ مارچ کے دوران ہجوم میں جان بچانے والے پی ٹی آئی کارکن کا شکریہ ادا کیا جس نے مسلح ملزم کو دھر لیا۔ ایک اور بیانمیں جمائما گولڈا سمتھ نے ملزم کو گرفتار کرنے والے پی ٹی آئی کارکن ابتسام کو ہیرو قرار دیدیا۔