لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈاکٹر طاہرالقادری نے عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ پر دلی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ اعلیٰ سطحی انکوائری کمیشن بنائے جو اس واقعہ کی ہر نہج پر انکوائری کرے اور حقائق منظر عام پر آنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس ملک میں کمیشنوں اور انکوائریوں کی تاریخ حوصلہ افزا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اس کی ایک بڑی مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی عدم فراہمی کی وجہ سے روزبروز بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے ۔