لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کی سابق جج جسٹس فخرالنساء کھوکھر انتقال کر گئیں انھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، انکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج انکی رہائش گاہ پر ہوگی۔ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ شہاب خواجہ، پروفیسر محمد معین، پروفیسر محمد شاہد، ڈاکٹر روزینہ شہادت،ڈاکٹر شازیہ اکبر خان سمیت فیکلٹی ممبران اور سٹوڈنٹس کی کثیرتعداد نے شرکت کی جبکہ طلبا نے انتہائی جو ش وخروش سے حصہ لیا، نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور بہترین پرفارمنس سے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبا وطالبات میں ایک دوسرے سے مسابقت لے جانے کے ساتھ ساتھ صحت مند مقابلے کا رحجان بڑھتا ہے اور اُن کی مخفی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے میدان آباد ہونے سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہتے ہیں جو صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے۔پروفیسر الفرید ظفر نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین یڈیکل کالج کے طلبا و طالبات نہ صرف تعلیمی میدان میں صوبے کے دیگر میڈیکل کالجز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے اپنا مقام پیدا کر رہے ہیں بلکہ کھیلوں کے علاوہ ادبی ولٹریری سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو خوش آئند امر ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ طلبا کے لئے ادبی نشستوں، مشاعروں،تقریری اور فن و لطیفہ کے دیگرشعبوں مصوری،خطاطی میں بھی مقابلے منعقد کر کے انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی نے میڈیکل سٹوڈنٹس پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دیں ۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی امیر الدین میڈیکل کالج کی انتظامیہ کی طرف سے میڈیکل کے طلبا و طالبات کو فراہم کیے جانے والے ماحول کو سراہا اور بالخصوص سپورٹس گالہ کے ہر سال انعقاد کی تعریف کی۔