پیرس (جنگ نیوز) ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فٹبال ورلڈکپ شروع ہونے سے 2 ہفتے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔ فرنچ فٹبال کلب کے مطابق لیونل میسی پیر کی انجری کا شکار ہوئے ہیں، امید ہے میسی اگلے ہفتے تک مکمل صحت یاب ہوکر ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے شائقین میسی کے انجرڈ ہونے پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ 19نومبر سے قطر میں کھیلا جانے والا ورلڈکپ ان کا آخری ورلڈکپ ہوگا۔