اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے مزید دو ججوں کی سفارشات کی تو ثیق دے دی گئی ہے۔سوموار کے روزججز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید اورسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر کو سپریم کورٹ میں مقرر کرنے کی جوڈیشل کمیشن کی سفارش کی توثیق کی گئی ۔