اسلام آباد ( اے پی پی، مانیٹرنگ نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، خطرات سے بچنے اور بحالی کے لئے پوری دنیا کے ممالک کو ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان کو شدید ترین ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، حالیہ سیلاب اور بارشوں سے ملک کا بیشتر حصہ زیر آب ہے، معاشی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، تمام متعلقہ فریقوں کو اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنا ہوگی۔ منگل کو ”سی این بی سی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوپ 27 ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات، نقصانات اور بحالی کے حوالے سے انتہائی اہم ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا، پاکستان میں حالیہ سیلاب بھی موسمیاتی تبدیلی سے آیا، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، خطرات سے بچنے اور بحالی کے لئے پوری دنیا کے ممالک کو ملکر کام کرنا ہوگا کیونکہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ بن چکی ۔