اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ میں آج کوئی چھٹی نہیں ہوگی اور کاز لسٹ کے مطابق طے شدہ مقدمات کی معمول کے مطابق ہی سماعت کی جائے گی ،سپریم کورٹ کی افسر تعلقات عامہ حنا ء فردوس کے دستخطوں سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کی بناء پر آج کوئی تعطیل نہیں کی جائے گی اور کاز لسٹ کے مطابق طے شدہ مقدمات کی معمول کے مطابق ہی بنچوں میںسماعت کی جائے گی۔