اسلام آباد(صباح نیوز)اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کا معاملہ، جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی سپریم کورٹ کے ججز بن گئے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج (جمعہ کو) سپریم کورٹ میں نئے ججز سے حلف لیں گے۔ جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نئے ججز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔