شنگھائی(نیوزڈیسک)شنگھائی میں پا نچویں ہانگ چھیا بین الاقوامی اقتصادی فورم میں عالمی کھلے پن کا انڈیکس جاری کردیا گیا جس میں 129معیشتوں بارے 2008سے 2020تک کھلے پن کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ کھلی معیشتیں سنگاپور، جرمنی، ہانگ کانگ ، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، ہا لینڈ، کینیڈا، مالٹا، فرانس اور برطانیہ رہیں، سال 2020میں عالمی کھلے پن کا انڈیکس 0.7491تھا جو 2019کی نسبت 0.02 فیصد کم ہے ۔ اس کی بنیادی وجہ نوول کورونا وائرس عا لمی و با کے سبب سرحد پار سماجی تنہائی بارے اصولوں میں سختی تھی۔ یہ انڈیکس سب سے پہلے 2021میں جاری کیا گیا تھا جسے چائنیز اکیڈمی برائے سماجی سائنس کے تحت ادراہ برائے عالمی معیشت و سیاست اور ہونگ چھیا بین الاقوامی اقتصادی فورم کے تحقیقی مرکز نے مرتب کیا تھا۔ اسے عالمی کھلے پن کی رپورٹ 2022 میں شامل کیا گیا ہے۔