• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانگھڑ: پاکستانی، پاک فوج کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے کیلئے ہمہ وقت تیار

سانگھڑ ( نامہ نگار ) سابق ممبر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر رانا عبدالستار راجپوت نے کہا ہے کہ میجر جنرل فیصل نصیر محب وطن آفیسر ہے جس نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مشترکہ گٹھ جوڑ کا نتیجہ سندھ اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں اور دہشت گرد حملوں سمیت جاسوسی کے خفیہ نیٹ ورک کو اپنے پیشہ ورانہ تجربے کی بنیاد پر بے نقاب کرکے ملک و قوم کو بچایا اور بھارتی کلبہوشن کی گرفتاری بھی ان کے نمایاں کارناموں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اپنے سیاسی اور اقتداری مفاد کے خاطر میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف چلائے جانے والا سازشی بیانیہ اور سوشل میڈیا ٹرائل کی وجہ ملک دشمن ممالک میں خوشی کے ترانے بجائے جارہے ہیں۔ رانا عبدالستار راجپوت نے کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہے اور پاک فوج کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملکی سلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ان کی قربانیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اور اگر پی ٹی آئی نے ملک دشمن سازش بند نہ کی تو ان کے خلاف بھرپور مزاحمتی احتجاجی مہم شروع کی جائے گی۔

سندھ بھر سے سے مزید