برسلز (اے پی پی)اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے حوالے سے نگراں ادارے ’’آئی اے ای اے ‘‘نے کہا ہے کہ اس کے اعلیٰ حکام اسی ماہ ایران کا دورہ اور مقامی حکام سے جوہری توانائی کے بارےمیں مذاکرات کرینگے۔ جاپانی خبررساں ادارے نے آئی اے ای اے کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ اس کے اعلیٰ حکام نومبر کے آخر تک ایران کا دورہ کرینگے جس میں ملک کے جوہری مسائل کی وضاحت کیے جانے کی امید ہے۔