• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا عمران پر حملے کی FIR کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ کی ایف آئی آر میں نامزد افراد کے اندراج کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پیر کو (آج)سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرے گی۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی وکلا ٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ جائیں گے۔ رٹ پٹیشن تمام صوبوں میں موجود سپریم کورٹ رجسٹریوں میں بھی جمع کروائی جائیں گے۔

پی ٹی آئی ہر صوبے سے تعلق رکھنے والے ایم این اے کو متعلقہ صوبے کی سپریم کورٹ کورٹ رجسٹری پہنچنے کی ہدایت کردی۔

 ایم این ایز صبح دس بجے لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ رجسڑی پہنچیں گے، پارٹی کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کو سپریم کورٹ اور رجسڑیوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید