لاہور(خبرنگار )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی مسلسل جدوجہد کی وجہ سے عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوا ہے ، ملک کے تمام مسائل کا یک نکاتی حل صاف اور شفا ف انتخابات کا انعقاد ہے اس لئے بلا تاخیر اس جانب پیشرفت نا گزیر ہے ،ملک جن مسائل سے دوچار ہے ان کے حل کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے تیاریاں اور پالیسیوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ جمہوری نظام تب ہی پھلتا پھولتا ہے جس میں انصاف ،احتساب اور شفافیت کا کڑا نظام ہو ،اس کے بغیر معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں ۔