لاہور (این این آئی) پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیے جبکہ 4 ٹرینیں نجی شعبہ سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
راولپنڈی سے کراچی کیلئے تیز گام کا اکانومی کلاس ٹکٹ 2000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کردیا ہے۔
راولپنڈی سے لاہور ریل کار کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر950روپے کر دیا گیا ہے۔جعفر ایکسپریس کا کرایہ راولپنڈی سے کوئٹہ 2860 روپے سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے اس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے نجی شعبہ میں دی گئی مہر ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس اور بلال ایکسپریس رواں ماہ کے آخر پر واپس سرکاری کنٹرول میں لے رہا ہے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔