• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا کوریج میں مبینہ خلاف ورزی، ٹی وی چینلز کو جرمانے کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیض آباد دھرنا کوریج میں مبینہ خلاف ورزی، ٹی وی چینلز کو جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مختلف ٹی وی چینلز کی پیمرا کے خلاف اپیلیں منظور کر لیں، عدالت نے دوبارہ فیصلے کیلئے معاملہ پیمرا کو بھجوانے کا حکم جاری کر دیا ۔ گزشتہ روز جسٹس انعام امین منہاس نے جیو سمیت مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے دائر اپیلوں پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے پیمرا کی جانب سے چینلز کے خلاف کارروائی کا معاملہ دوبارہ پیمرا کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ چینلز کو دوبارہ سنا جائے اور انہیں سماعت کا مکمل حق دینے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید