اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت ایکسائز ڈیوٹی سے بچنے یا قانون کی خلاف ورزی کے مقصد سے الیکٹرانک نگرانی کے نظام میں موجود ڈیٹا کو نقصان پہنچانے، مٹانے، تبدیل کرنے یا کمپیوٹر کے ذریعے نظام میں ردوبدل کرنے پر سخت سزائیں مقرر کر دی گئی ہیں، جس کے تحت متعلقہ شخص کو 75 ہزار روپے یا متعلقہ ڈیوٹی کے دس گنا، جو بھی زیادہ ہو، جرمانہ اور پانچ سال تک قید یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔