کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہاؤ س رابری کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بلدیہ ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اسلحے کے زورپر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد مبینہ طور پر25 تولہ سونا،ساڑھے 18 لاکھ روپے،6 موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرارہو گئے، پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابقاتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ اتحاد ٹاون جدہ ہزارہ کالونی گھرمیں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زورپر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد 25 تولہ سونا،ساڑھے 18 لاکھ روپے،6 موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرارہو گئے مسلح ملزمان فرارہوتے ہوئے ایک لائسنس شدہ ٹرپل ٹورائفل بھی ساتھ لے گئے،واردات کے بعد گھرکے سربراہ اکثرزمان ولد صفدرزمان کی جانب سے مدد گار 15 پولیس کواطلاع کردی گئی جس پرمتعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اورپولیس نے کرائم سین یونٹ کو موقع پرطلب کرکے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کرلیے۔