کراچی( اسٹاف رپورٹر )رات گئے تیموریہ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ تیموریہ کی حدود بالمقابل ڈی سی آفس، بلاک N، نارتھ ناظم آباد میں تیموریہ پولیس اور مسلح اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔تین مسلح ملزمان ایک شہری کو لوٹ رہے تھے، دوران واردات مزاحمت پر ملزمان نے شہری پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہری کے پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی اور دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں تینوں مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔