اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) پاکستان کو رواں ماہ قطر سے ایل این جی کی دوسری کھیپ موصول ہوگئی۔ ایل این جی بردار جہاز ’’شاندونگ ریڈ ووڈ‘‘ قطر سے روانہ ہوکر بدھ کی صبح پی جی پی ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔پاکستان نے کھیپ کی محفوظ گزرگاہ کیلئے ایران سے رابطہ کیا، بجلی شعبے کو ریلیف ملنے کی توقع ،ہرمز سے سپلائی بدستور اہم قرار،پاکستان کو رواں ماہ قطر سے ایل این جی کی دوسری کھیپ موصول ہوگئی ہے، جس کے تحت ایل این جی بردار جہاز ’’شاندونگ ریڈ ووڈ‘‘ قطر سے روانہ ہوکر بدھ کی صبح پی جی پی ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔ یہ کھیپ طویل مدتی ایل این جی معاہدے کے تحت حاصل کی گئی ہے اور اس کی قیمت برینٹ کی قیمت کے 13.37 فیصد کے مساوی ہے۔