اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) تحریک انصاف نے عمران خان پرحملے کی ایف آئی آرمیں نامزد ملزمان کے نام درج نہ کرنے پر سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا جس میں اعظم سواتی ، شہزاد وسیم ، شبلی فراز ودیگر ارکان پارلیمان نے شرکت کی ، اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات آئینی ہیں ،ہم آئین و قانون کے تحت جدوجہد کر رہے ہیں ، عمران خان پر حملہ اور ان میں نامزد افراد کے خلاف مقدمے کا اندراج ،میرے اوپر تشدد کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا جائے جبکہ سینئر صحافی ارشد شریف کی قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔