اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ایکس سروس مین سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا حق آئین کے مطابق وزیر اعظم کا ہے.
فوج کی ذمہ داری سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ، انتخابات میں فوج پر دھاندلی کا الزام لگتا ہے جبکہ فوج صرف لڑائی جھگڑے کو کنٹرول کرنے کیلئے موجود ہوتی ہے، سارے سسٹم ٹھیک ہوتے ہیں سسٹم چلانے والوں میں خرابی ہوتی ہے، پاکستان میں آج گالم گلوچ کا رواج ہے اسکی ذمہ داری کون لیگا؟
حملہ آور کا شاید عمران خان کو قتل کرنا مقصد نہیں تھا ،ایکس سروس مین کا سیاست میں حصہ لینا حق ہے، الیکشن جلد ہونا چاہیے وزیراعظم جلد الیکشن کا اعلان کریں،بیوروکریسی کا ڈھانچہ ملک کی ایڈمنسٹریشن کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے وزیر آتے جاتے رہتے ہیں، فوج حکومت کا حصہ ہوتی ہے ۔
منگل کو نیشنل پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل فیض علی چشتی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے اعلان میں تاخیر کی وجہ شائد وزیر اعظم کی مشاورت ہو.
شہباز شریف کو سات ماہ ہوگئے ہیں انہیں پتہ ہےکہ چیف کی تعیناتی ہونی ہے، پاکستان کی بیورو کریسی ، اداروں اور فوج نے محنت کی، پاکستان کو ٹوٹتے بھی دیکھا ، آج پاکستان کو ڈوبتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔