نوم پنھ(این این آئی)آسیان سربراہی اجلاس کی میزبانی کے بعد کمبوڈیا کے وزیراعظم کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کمبوڈین وزیراعظم ہن سین نے جی ٹوئنٹی میٹنگز منسوخ کردیں۔کمبوڈیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے لیے انڈونیشیا آمد پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔کمبوڈیا کے وزیراعظم نے گزشتہ 3 دنوں میں امریکی صدر جوبائیڈن سمیت کئی عالمی رہنماں سے ملاقات کی تھی۔