• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم نے سائفر کے معاملہ پر قوم کو گمراہ کیا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال سائفر ایشو، عمران خان کہتے ہیں کہ امریکی سازش اب ماضی کا معاملہ ہے.

خواجہ آصف کہتے ہیں کہ اس پورے معاملہ پر عمران خان نے جھوٹ بولاانہیں قانون کے مطابق نتائج بھگتنا ہوں گے، کیا خواجہ آصف کا الزام درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان نے سائفر کے معاملہ پر قوم کو گمراہ کیا.

سائفر پر عمران خان نے جھوٹ بولا تو حکومت مطالبہ کرنے کے بجائے قانونی کارروائی کرے،محمل سرفراز نے کہا کہ عمران خان نے سائفر کے معاملہ پر قوم کو گمراہ کیا ہے.

 عمران خان رجیم چینج کے الزام کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے، عمران خان امریکا پر سازش کا الزام لگاتے تھے اسے معاف کردیا ہے، اسٹیبلشمنٹ الیکشن کروادے تو عمران خان ہر چیز بھلا کر ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں جس پر وہ تحریک عدم اعتماد میں مدد دینے کا الزام لگاتے ہیں، عمران خان نے اپنے جھوٹے بیانیہ سے پاکستان کے سفارتی تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سائفر پر جو کچھ حاصل کرنا تھا وہ کرلیا ہے، عمران خان اقتدار سے نکلے تو ایک بیانیہ بنایا اب اقتدار میں واپسی کی امید پیدا ہوئی ہے تو الگ بیانیہ ہے، عمران خان ایک طرف حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے تھے تو دوسری طرف صدر عارف علوی، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور پرویز خٹک بھی جہاد کررہے تھے، خواجہ آصف بتائیں کس قانون کے تحت محاسبہ کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید