اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)اردوفلم جوائے لینڈ کیخلاف شکایات پر غور کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر قانون کی سربراہی میں آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ اطلاعات، مواصلات، سرمایہ کاری، آئی ٹی کے وزراء ارکان میں شامل ہیں۔ مشیر برائے گلگت بلتستان، چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ کمیٹی فلم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف شکایات پر غور کریگی۔ کمیٹی کو 15نومبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعظم نے اس ضمن میں وزارت اطلاعات کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔