• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ باکس آفس پر برصغیر کی سب سے کامیاب فلم بن گئی

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘، پوسٹر
فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘، پوسٹر

جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کی شاہ کار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘نے نہ صرف قومی سطح پر فلمی شائقین کو محظوظ کیا بلکہ پوری دنیا میں باکس آفس پر شاندار پذیرائی حاصل کی۔

یہ فلم دنیا بھر میں باکس آفس پر 150 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کمانے کے بعد، 4 ماہ میں برطانیہ اور آئرلینڈ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی اب تک کی برصغیر کی سب سے کامیاب فلم بن گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘نے برطانیہ میں اپنی ریلیز کے پانچویں ہفتے میں 44,149 پاؤنڈز کمائے، جس کے بعد فلم کا برطانوی باکس آفس پر بزنس تقریباً 1.3ملین پاؤنڈز تک پہنچ گیا۔

دیگر فلموں کی طرح بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے بھی ناظرین کی تعداد میں کمی دیکھی لیکن کمی اتنی نمایاں نہیں تھی۔ 

فلم کی ریلیز کے دن سے لے کر اب تک،’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ناظرین کی تعداد میں کمی آنے کے بعد اب ناظرین کی تعداد صرف 54.6 فیصد رہ گئی ہے۔

لیکن’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ناظرین کی تعداد میں یہ کمی اس کے دیگر حریفوں کے مقابلے میں کم ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘جس میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، 1979ء کی نامور کلاسک پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید