اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمی میں ’’ریکوڈک جوائنٹ وینچر‘‘سے متعلق وفاقی حکومت کے صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران بلوچستان حکومت کے وکیل نے بتا یا ہے کہ 5سال میں کام شروع ہوگا،حکومت بلوچستان کو 47سال میں ریکوڈک منصوبے سے 32ارب ڈالر سرمایہ ملے گا، چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ ریکوڈک منصوبے کی تکمیل کب ہو گی؟چیف جسٹس، عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو بلوچستان حکومت کے وکیل صلاح الدین احمد نے اپنے گزشتہ روز کے دلائل کو آگے بڑھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ریکوڈک منصوبے سے حاصل ہونے والے کل سرمایہ میں 25فیصد حصہ بلوچستان حکومت کا ہے۔