اسلام آباد (نمائندہ جنگ)معروف اینکر پرسن ارشدشریف کی والدہ نے سپریم کورٹ کو اپنے جوابی خط میں کہا ہے کہ میں ایک گھریلو خاتون ہوں اور میرے پاس ارشد شر یف کے قتل کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ بدھ کے روز مقتول کی والدہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو لکھے گئے جوابی خط میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ میں ایک گھریلو خاتون ہوں اور ا پنے بیٹے کے قتل کی کسی بھی قسم کی تحقیقات سے لاعلم ہوں، تاہم ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ا س کے قتل کیس کی تحقیقات کرے، گواہان پیش کرے۔