نئی دہلی (صباح نیوز)برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد بھارتیوں کیلئے مخصوص ویز اسکیم متعارف کروادی۔نئی سکیم کے تحت ہر سال 3 ہزار بھارتی شہری ملازمت کیلئے برطانیہ آسکیں گے ، بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک کی متعارف کردہ سکیم کے تحت ہر سال 3 ہزار بھارتی ملازمت کیلئے برطانیہ آ سکیں گے ۔ برطانوی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت وہ پہلا ملک ہے جس نے اس ویزاسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے، اس سکیم کے ذریعے گزشتہ سال ہونے والے یوکے بھارت مائیگریشن اور موبیلٹی پارٹنر شپ کی مضبوطی کو اجاگر کیا گیا ہے۔