• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ مواد تشہیری مہم ملکی سلامتی کیلئے خطرہ، مشترکہ اقدامات کرنا ہونگے، لاہور ہائیکورٹ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرکیخلاف اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونےپر اظہار برہمی کرتے ہوئے وفاقی وزارتوں،پی ٹی اے اور ایف آئی اے سے آئندہ تاریخ سماعت پر عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث اشتہاری ملزم کی عدم گرفتاری پر موجودہ اور سابقہ ڈی پی او چنیوٹ کو بھی طلب کر لیا ہے۔سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرکیخلاف حافظ عمر نواز اور عامر ظفر کی درخوست کی سماعت کے موقع پر عدالت نے گستاخانہ مواد کے سدباب کیلئے وفاقی وزارتوں کی طرف سے الگ الگ رپورٹس دینے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ اس سنگین معاملے سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں کو مشترکہ طور پر اقدامات کرناہونگے۔

ملک بھر سے سے مزید