ممبئی (جنگ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 10وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیتن شرما کی قیادت والی چار رکنی سلیکشن کمیٹی کو برطرف کیا۔ اس کے ساتھ ہی سلیکٹرز کے عہدے کیلیے درخواستیں بھی طلب کی ہیں۔ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی پر کافی سوال اٹھائے جارہے تھے۔