• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل لاہور نے عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچایا، محمود الرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر میاں محمود الرشید سے وائس چیئرمین واسا و صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال حقیقی آزادی لانگ مارچ اور تنظیم سازی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی لاہورتنظیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا عمران خان کا لاہور کی عوام تک پیغام پہنچانے میں لاہور تنظیم کا کلیدی کردار ہے زندہ دلان لاہور نے حقیقی آزادی مارچ کے آغاز کے موقع پر عمران خان کا تاریخ ساز استقبال کیا تھا جس پر زندہ دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہیں شیخ امتیاز محمود کا کہنا تھا لاہور تنظیم کی قیادت میں عمران خان کی راولپنڈی کی فائنل کال میں سب سے بڑا قافلہ شریک ہوگا جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں ملاقات میں اویس یونس، ضیاء خان، عبدالکریم خان، عفیف صدیقی اور وقاص امجد بھی موجود تھے۔