• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر غیر ملکی فٹبالرز کو اسلام سے روشناس کرانے کیلئے کوشاں

دوحا ( جنگ نیوز) ورلڈ کپ فٹبال کے منتظمین میگا ایونٹ کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں کو اسلام سے روشناس کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ کئی ملکوں سے علمائے کرام اور اسکالرز بھی مدعو کئے گئے ہیں جو کہ مختلف زبانوں میں تبلیغ کا فریضہ سرانجام دیں گے۔ دو ہزار مقامی علمائے کرام بھی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ بڑی مساجد کے مؤذن تبدیل کرکے دلکش آوازوں والے مؤذن مقرر کئے گئے ہیں۔ تمام مساجد کو اسلامی میوزیم طرز پر پیش کیا جائے گا جہاں کسی بھی وقت کوئی آکر معلومات لے سکے گا۔ ملک بھر میں قرآنی آیات، احادیث اور تاریخ اسلامی کو مختلف زبانوں میں پینا فلیکس اور بل بورڈز لگائے گئے ہیں ۔ قرآن مجید کے تراجم، مختلف زبانوں میں اسلامی تاریخ و سیرت کی کتب بانٹی جا رہی ہیں۔ ہر اسٹیڈیم میں نماز کی نمایاں جگہ رکھی گئی ہے ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک سمیت عالمی مبلغین کو مدعو کیا گیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید