• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی میں بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

کو ئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پسنی کے رہائشی نشے عادی نوجوان ذاکر نے گزشتہ روز اپنی ماں سے نشہ کرنے کے لئے رقم کا مطالبہ کیا ما ں کے انکار پر بیٹے نے ماں کو رسیوں سے باندھ کر کلہاڑی وار کر کے قتل کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل قبضے میں لے لیا پولیس نے بتایا کہ ملزم شیشہ اور کرسٹل کا نشہ کرتا ہے۔

کوئٹہ سے مزید