• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر میڈیکل کالج کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے، سیکرٹری صحت

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کی زیرصدارت ا اجلاس ہوا ۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اجلاس کے دوران بہاول نگرمیں میڈیکل کالج کی سکیم کے روڈمیپ کاتفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آغانبیل،بلڈنگزافسران اور چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو بریفنگ دی۔صوبائی سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاکہ بہاول نگرمیں میڈیکل کالج کو ہرصورت مکمل کریں گے۔
لاہور سے مزید