• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ٹاک شو میں کون کون شرکت کرے گا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے آنے والے شو کے سیٹ ’دی مرزا ملک شو‘ سے متعلق تصویریں اور بومرنگ وائرل ہو گئے ہیں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے سیٹ سے وائرل ہونے والی متعدد تصویروں اور ویڈیوز سے مہمانوں کی فہرست بھی سامنے آ گئی ہے۔

قسط وار او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر نشر کیے جانے والے شو کی ریکارڈنگ ایک بار پھر زور و شور سے جاری ہے۔

اس شو کے سیٹ سے وائرل ہونے والے بومرنگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنی سالگرہ منانے کے لیے دبئی میں موجود اداکارہ منال خان اور اُن کے شوہر احسن محسن اکرام بھی اس شو کا حصہ بننے والے ہیں۔

ایک اور وائرل بومرنگ میں اداکارہ ایمن خان بھی اپنے شوہر، اداکار منیب بٹ کے ساتھ ’دی مرزا ملک شو ‘ کے سیٹ پر نظر آ رہی ہیں۔

چند تصاویر میں فلم وہ ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد اداکاروں سمیت اداکارہ مہوش حیات، اُن کے بھائی اور صحافی وسیم بادامی بھی نظر آ رہے ہیں۔

اس شو کے سیٹ پر اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر بھی تصویریں بنواتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ اردو فلکس کے انسٹاگرام پیج کی جانب سے ایک ہفتہ قبل ہی اس شو کے جَلد ہی نشر ہونے کی خبر شیئر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری ہے۔

2021ء کے دسمبر میں اس شو کا پہلی بار پوسٹر جبکہ رواں سال مارچ میں پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔

دوسری جانب اردو فلکس کی جانب سے اس شو کے ریلیز ہونے سے متعلق تاحال کوئی تاریخ تو شیئر نہیں کی گئی ہے مگر اس شو کے جَلد نشر ہونے کا عندیہ ضرور دیا گیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید