• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری انقلابی جدوجہد خواتین کو تشدد سے بچانے کیلئے ہے، شہلا رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ترقی نسواں سندھ،پاتھ فائنڈر اور یو این ایف پی اے کے اشتراک سے 16روزہ تقریبات کا آغاز سندھ اسمبلی سے کیا گیا جس میں صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر یواین ایف پی اے سندھ کی سربراہ بیرامگل گرابائوا،سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن نزہت شیریں، پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ رشید و سول سوسائٹی و مختلف این جی اوز کی نمائندگان موجود تھے،صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ ہماری انقلابی جدوجہد خواتین کو تشدد سے بچانے کیلئے ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید