• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ روزہ میچ میں انگلینڈ لائنز کے 9 وکٹ پر 412 رنز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف انگلش لائنز کے بیٹرز نے بھی رنز کے ڈھیر لگادیے۔ دورہ پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے سہ روزہ میچ کے دوسرے دن جمعرات کو لائنز نے77 اوورز میں 9 وکٹ پر412رنز بنائے تھے۔ پہلے دن انگلینڈ نےسات وکٹ پر 501 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ لائنز کے25 سالہ اوپنر حسیب حمید نے172 گیندوں پر145 ، ہائینز نے100 گیندوں پر82 ،جوفرا آرچر نے39 اورریحان احمد نے26 رنز بنائے۔ ول جیکس نے69 ،لیام لیونگ اسٹون نے80 اور جیک لیچ نے 69 رنز دے کر دو دو وکٹ حاصل کئے۔ جیمز اینڈرسن ، رابنسن اور اوور ٹن کو ایک ایک وکٹ ملی۔ میچ میں فاسٹ بولر جو فرا آرچر2021کے بعد پہلی بار انگلش ٹیم کی شرٹ میں دکھائی دیئے انہوں نے پانچ اور چار اوورز کا اسپیل کرایا لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ آرچر نے جنوری میں جنوبی افریقا لیگ کے لئے معاہدہ کیا ہے۔ڈائریکٹر کرکٹ راب کی کا کہنا ہے کہ ہم آرچر کوگذشتہ سال والی فارم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید