• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین آفریدی فٹ تھے تب ہی ورلڈکپ کھیلا، شاہد آفریدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ تھے اسی وجہ سےانہیں ٹورنامنٹ کھلایا گیا۔ البتہ گھٹنے کی انجری نئی تھی جوکیچ لیتے ہوئے ہوئی۔جمعرات کو کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ شاہین شاہ انجری میں ورلڈ کپ کھیل رہے تھے، ان کی انجری نئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ بال اور وائٹ بال کی الگ الگ ٹیمیں بنانا مشکل ہے، پاکستان کو اپنی بنچ اسٹرنتھ مضبوط کرنا ہوگی، پی سی بی اے ٹیم بھی بنائے اس طرح یہ معاملہ بھی حل ہوجائے گا کہ بابر یا شاہین نہیں ہیں تو ٹیم میں کون جگہ بنائے گا ۔ کرکٹ ٹیم گیم ہے، سب اچھا کھیلتے ہیں تو کامیابی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونا چاہیے تھا ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں ان کی فیورٹ ٹیم جرمنی ہے تھوڑی بہت وہ انگلینڈ ٹیم کو بھی سپورٹ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ شروع ہوتے ہی اپ سیٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سعودی عرب نے بڑی ٹیم کو شکست دی ، اپ سیٹ ہونے سے ٹورنامنٹ میں جان پڑی گئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید