• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی کانوں میں حادثات تسلسل سے جاری، انسانی حقوق کمیشن

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے مطالبہ کیا ہےکہ حکومت کان کُنی کے شعبے کو صنعت کا درجہ دے تاکہ کان مالکان اور ٹھیکیداروں کو مائنزایکٹ کے تحت جوابدہ بنایا جا سکےکان کنی میں ٹیکنالوجی پر بھی خصوصی دی جائے ایچ آر سی پی نےاس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان کی کانوں میں حادثات تسلسل سے جاری ہیں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں کان کنوں کی بڑی تعداد زخمی ہوئی ،کان کُنوں، مزدور رہنماؤں اور سرکاری اہلکاروں کیساتھ مشاورت کی بنیاد پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں سفارشات پیش کی گئی ہیں کہ تربیت یافتہ سرکاری سیفٹی انسپکٹرز کی تعداد بڑھائی جائے، اُن کے انسپکشن دوروں میں اضافہ کیا جائے تاکہ حفاظتی معیارات کی پاسداری یقینی ہو۔

ملک بھر سے سے مزید