• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈاپ، تیز رفتار ٹرالر اور وین میں تصادم، کم عمر بچی سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گڈاپ سٹی میں تیز رفتار ٹرالر اور ہائی ایس وین میں تصادم کے نتیجے میں کم عمر بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 بچیوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانہ کی حدودکراچی سے حیدرآباد جانے والے روڈکاٹھوڑ پل کے قریب ملک اقبال ہوٹل ایم نائن موٹروے پرتیز رفتار ہائی ایکس وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 9 سالہ ناہید دختر محمد نوید اور 55 سالہ خلیل احمد ولد فرحان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں7 سالہ نوشین دختر محمد نوید،20 سالہ حسن ولد غلام مصطفیٰ 55 سالہ محمد داؤد ولد تاج،7 سالہ مریم دختر محمد احمد اور 26 سالہ امبرین زوجہ عادل اعوان شامل ہیں۔ حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے زریعہ طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

ملک بھر سے سے مزید