• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برف باری، سیاحوں کا رش

کوئٹہ، کراچی (ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) مری اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برف باری کے بعد مری میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے، پشاور میں ہلکی بارش ہوئی خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، کراچی منگل کو مطلع جزوی ابرآلود رہا، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، کوئٹہ، گوادر،جیونی میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے،بارش اور برف باری کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا۔ گلگت بلتستان میں چلاس، بابو سر ٹاپ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری ہوئی،وادی نیلم کے سیاحتی مقام جاگراں میں برف باری سے موسم شدید سرد ہوگیا۔ وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں گزشتہ شب ہونے والی شدید بارش اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ کان مہترزئی کے علاقے میں پھسلن کے باعث دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ملک بھر سے سے مزید