• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوراج کیخلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی، وفاقی وزیر داخلہ

پشاور (این این آئی)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں سرحدی علاقوں میں سکیورٹی اقدامات اور خوارجیوں کے خلاف جاری آپریشنز پربھی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ خوارجیوں کیخلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔ وفاقی حکومت اس ضمن میں ہر طرح سے سپورٹ کیلئے تیار ہے۔

ملک بھر سے سے مزید