کراچی( ثاقب صغیر ) ایف ائی اے لاہور زون نے مختلف علاقوں سے مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں مرسل بٹ، شکیل امجد اور فہد اقبال شامل ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان نے شہریوں کو پرتگال اور دبئی میں ملازمتوں کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 22 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹوری ۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ ملزمان ایف آئی اے لاہور کو مختلف مقدمات میں سال 2023 سے مطلوب تھے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔