• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئرلائن کی لندن کیلئے براہِ راست پروازوں کی بحالی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی لندن کے لئے براہِ راست پروازوں کی بحالی، پہلی پرواز 29 مارچ 2026 کو اسلام آباد سے براہ راست لندن کیلئے روانہ ہوگی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر اب اسلام آباد اور لندن کے درمیان بغیر کسی اسٹاپ اوور اور ائیرپورٹس پر طویل انتظار کے براہِ راست سفر کر سکیں گے۔لندن کے لئے پروازوں کی بحالی تقریباً چھ سال کے طویل وقفے کے بعد عمل میں آ رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد سے لندن کے لئے ہفتہ وار چار پروازیں چلائے گی۔ پی آئی اے مستقبل میں پاکستان کے دیگر بڑے شہروں سے بھی لندن کے لئے پروازیں بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لندن کے لئے پروازیں ہیّتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ کی جائیں گی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لئے پروازوں سے پی آئی اے کی آمدن میں اضافے کی توقع ہے۔

ملک بھر سے سے مزید