کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کے معاملہ پر وکلاء پر مقدمہ درج کرنے پرایس ایچ او سٹی کورٹ کو مبینہ طور پر وکلاء کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایاگیا، تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کے احاطے میں پیر کو معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنے وکیل کے ہمراہ ان پر درج مقدمہ کی سماعت کے لئے کورٹ حاضر ہوئے اس دوران وکلاء کے ایک گروہ نے ان پر حملہ کیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، رجب بٹ کے وکیل کی مدعیت میں منگل کو تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایس ایچ او تھانہ سٹی کورٹ جہانگیر بھٹو نے بتایا ہےکہرجب بٹ پر تشدد میں ملوث وکلاء پر مقدمہ درج ہونے کے بعد40 سے 50وکلاء انکے دفتر آئے اور وکلاء پر درج کرائے گئے مقدمہ پر جوابی مقدمہ درج کرنے کے لئے زور دیتے رہے۔