• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی کامیابی درست قرار،یاسمین راشدکی درخواست خارج

لاہور(ایجنسیاں)الیکشن ٹربیونل نے این اے 130لاہور سے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست قابلِ سماعت نہیں،جس کے باعث اسے تکنیکی بنیادوں پر خارج کیا جاتا ہے، عدالتی فیصلے کے بعد این اے130 سے میاں نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رہے گا۔

ملک بھر سے سے مزید