• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم این اے نثار پنہور اور بیٹے محسن نثار کی بازیابی کے لئے آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے نثار پہنور اور صاحبزادے کی عدم بازیابی پر آئی جی سندھ ، ایس ایچ او اسٹیل ٹاون اور ایس ایچ او سعود آباد سمیت ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی آئندہ سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔ واضح رہے کہ دس جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہیں۔ درخواست گزار منصور نثار نے موقف اختیار کیا کہ والد نثار پہنور اور بھائی محسن نثار بائیس دسمبر کو گھر اپنی گاڑی میں نکلے تھے جنہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں اور تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں جبکہ پولیس ایف آئی آر بھی درج نہیں کر رہی۔

ملک بھر سے سے مزید