• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ میں ہونے والا ہر گول ’’پاکستان کا گول‘‘ ہے

دوحا( نیوز ڈیسک)قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں جاپان اور جرمنی کے درمیان میچ سے قبل پاکستان میں جرمن کے سفیر الفریڈ گرانس بھی انتہائی پرجوش نظر آئےانہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فٹبال کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں جرمن سفیر نے کہا کہ ’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں جرمنی کے لیے فٹبال ورلڈکپ آج سے شروع ہو رہا ہے‘‘ میں مطمئن ہوں کہ ہم زیادہ سے زیادہ گول کریں گے اور ورلڈکپ جیتیں گے‘‘۔انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بات بہت اہم ہے، وہ یہ کہ اس ورلڈکپ میں جو بھی گول ہوگا وہ ’’پاکستان‘‘ کا گول ہوگا کیونکہ ورلڈکپ کیلئے استعمال ہونے والی گیند سیالکوٹ پاکستان سے آتی ہے لہٰذا ہر گول ہی پاکستان کا گول ہے۔انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ اپنی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر 2014 ورلڈکپ (جو جرمنی نے جیتا تھا) کی گیند کو سفارت خانے میں اس سال کے ماڈل سے تبدیل کردیا ہے۔

یورپ سے سے مزید